یونس خان کمال درجہ محب وطن پاکستانی کرکٹر ہے . حماد صافی

میں نے کبھی بھی کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کرکٹر کے حوالے سے پوسٹ نہیں کیا مگر آج کر رہا ہوں . مجھے آج یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ یونس خان صاحب کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے فرائض سونپ دیے ہیں . مجھے یونس خان صاحب کے حوالے سے کئی اہم باتیں معلوم ہے جنھیں بہت کم پاکستانی جانتے ہیں . پہلی بات اور سب سے اہم ترین بات جو مجھے انکی شخصیت میں پسند ہے وہ انکی بلا کی حب الوطنی ہے . یہ پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں اور اسی شدید محبت کی بنا پر الله نے انکے ہاتھوں سے پاکستان کو ورلڈ کپ دلوا دیا . الله تعالیٰ دلوں کے راز جانتا ہے انہوں نے کبھی بھی ٹیم میں رہتے ہوۓ کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا ہر قسم کی گروپنگ کرپشن اور میچ فکسنگ سے دور رہے . انکو میں نے جب بھی کامیابی کے عروج پر دیکھا تو انکے ہاتھوں میں ہمیشہ سبز ہلالی پرچم ہی دیکھا . انکی فٹنس کی ورزشیں اتنی سخت ہوا کرتی تھی کہ غیر ملکی کوچ دیکھ کر دنگ رہ جاتے تھے . پانچ وقتی نمازی اور الله سے ڈرنے والے کھلاڑی تھے . انکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ غائب سے ہو گئے تھے مگر آج ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی الله والا بندا آگیا ہے جس نے انہیں ایک بار پھر ایک اہم اور مقدس ملکی ذمہ داری سونپ دی ہے . میری یونس خان صاحب سے درخواست ہوگی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کوچنگ سے زیادہ حب الوطنی کا احساس بیدار کریں . جب ان کھلاڑیوں کو اپنے ملک و قوم سے محبت ہوگی تو یہ لوگ پھرملکی مفاد کو سامنے رکھ کر اپنے ملک کے لئے جان کی بازی لگاینگے . اگر اپ نے بھی دوسرے کوچز کی طرح انکی شخصیت سازی کی تربیت چھوڑ کر صرف انکے کرکٹ سے معاملہ رکھا تو نقصان سارا پاکستان کا ہوگا . ان کھلاڑیوں کو اپنے بچوں کی طرح رکھیں انکو ایک باپ کی طرح شفقت سے احساس دلائیں کہ ہم سب یہاں صرف پاکستان کے لئے موجود ہے . میں امید نہیں یقین رکھتا ہوں کہ آپکی آمد سے پاکستان ایک بار پھر عالمی کرکٹ کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ..
آپ اپنے مکمل پتہ بتائیں گے