کرونا وائرس اور لاک ڈاون کا المیہ

یہ تحریر میں نے ان ہزاروں لاکھوں سفید پوش خاندانوں میں سے ایک متاثرہ خاندان پر لکھی ہے جنکی روزی روٹی کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی .میں اس فیملی کو جانتا ہوں . ان بچوں کے والد کی سکول جاب اچانک کرونا اور حکومتی لاک ڈاون کی وجہ سے چلی گئی . اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جن میں کام کرنے والے ایسے ہزاروں لاکھوں خاندان انتہائی بری طرح متاثرہوۓ . ان مشکل حالات میں انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ اگر ہمارے لئے ایک یوٹیوب چینل بنا دیا جائے تو بچوں کی ماں گھر پر بہترین کھانے پکانے کی صلاحیت رکھتی ہے . میں نے انکی درخواست قبول کی اور اگلے دن ان کے تین مرلے کے کرائے کے گھر پہنچا تو وہاں گیٹ پر ہی دو معصوم بچوں سے واسطہ پڑا . پھول جیسے خوبصورت بچے مجھے وہاں دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے .ان کے والد نے بتایا کہ یہ بچے سکول بھی پڑھ رہے ہیں لیکن موجود حالات میں گھر پر بغیر پڑھائی کے بیٹھے ہوے ہیں . میں نے وہاں اردگرد نظر دوڑائی تو دیواروں پر ایک عجیب قسم کی افسردگی سی چھائی محسوس ہوئی . میں نے بچوں کے والد سے پوچھا کہ کیا بچوں کی ماں کو انٹرنیٹ کے حوالے سے کچھ بنیادی معلومات ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں انٹرنیٹ کے حوالے سے کچھ نہیں معلوم . یہ سن کر میں کچھ دیر کے لئے خاموش رہا کہ یہ لوگ ان مشکل حالات کا کس طرح مقابلہ کرینگے جہاں انکو انٹرنیٹ سے کمانا بھی ہے اور انکو انٹرنیٹ کی بنیادی معلومات بھی نہیں . میں اس نتیجے پر پہنچا کہ جب تک میں خود انٹرنیٹ سے کمائی کے حوالے سے انکی مدد نہیں کرونگا تب تک یہ لوگ خود سے اپنے لئے راستہ نہیں بنا پاینگے . میں نے انکو وہاں ذہنی طور پر تیار کیا کہ اگر بچوں کی ماں فوڈ چینل شروع کرنا چاہتی ہے تو اسکے لئے سب سے ضروری بات یہ ہوگی کہ پہلے یوٹیوب کو چلانے کی ٹریننگ لے لی جائے لیپ ٹاپ کو چلانا سیکھا جائے . میں نے وہاں انکو ویڈیو ایڈیٹنگ کے حوالے سے کچھ کورسسز مہیا کیے اور لیپ ٹاپ میں عملی طور پر دکھایا بھی کہ ویڈیو ایڈیٹ کیسے کی جاتی ہے جسے دیکھ کر انہوں نے خوشی سے کہا کہ وہ انشاء الله یہ کام کر جائینگے . وہاں میں نے انکو ایک ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور ایک عدد بہترین مائیک دینے کا وعدہ کیا . جو آج کے دن ان کے ہاتھوں تک پہنچ چکا ہے . میں نے ان سے وہاں یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنی تمام سوشل میڈیا اکاونٹس انکی بھر پور مدد کے لئے استعمال کرونگا مگر اپ لوگوں نےبھی محنت کرکے ہمت نہیں ہارنی . آج الله کے فضل سےانہوں نے ویڈیو بنا دی . نیچے دی گئی اس ویڈیو کو موبائل کے کیمرے سے بنایا گیا اور اس وقت انکے پاس مائیک بھی نہیں تھا . میری کہنے پر میری میڈیا ٹیم کے ایک ممبر نے ان کے لئے اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا اور کہا کہ یہ لوگ اس معرکے کو سر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں . میں نے آج انکی ویڈیو دیکھی تو دل خوش ہوا کہ کم از کم انکی یہ کاوش پھر بھی بہترین ہیں . انہوں نے مجھے بتایا کہ ویڈیو بناتے وقت انہوں نے پہلے باقاعده گوگل پر سرچ کیا کہ کوکنگ کی ویڈیو کیسے بنائی جاتی ہے . یعنی انکو معلوم پڑ گیا کہ گوگل جیسا استاد انکے گھر میں انکے موبائل فون میں موجود ہے . پہلے انہوں نے اس سرچ انجن سے سیکھنے کا یہ کام نہیں لیا تھا . یہاں میں اپ سب سے بھی درخواست کرنا چاہونگا کہ ان کے اس چینل کی خوب حوصلہ افزائی کریں . میں نے کبھی اپنے لئے سبسکرائب کا لفظ کبھی زندگی میں استعمال نہیں کیا کیونکہ مجھے تو لوگ ویسے بھی ہر مہینے لاکھوں کی تعداد میں فالو کر رہے ہیں . لیکن آج ان کے لئے میں اپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انکے چینل کو سبسکرائب کرکے انکی مدد ضرور کیجئے گا . میں چاہتا ہوں کہ میں انکے پورے خاندان کا سہارا بن کر اگلے کچھ مزید خاندانوں کے لئے راستہ ہموار کروں . میں امید کرتا ہوں کہ اپ لوگ میرے ساتھ اس کار خیر میں ضرور حصہ لینگے ..شکریہ

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں