حماد صافی کی زندگی کا پہلا لیکچر کس عمر میں اور کس یونیورسٹی میں ہوا

یوں تو میرے لاتعداد لیکچرز کئی سکولز کالجز اور یونیورسٹیوں میں ریکارڈ ہوئے مگرجو سب سے پہلا باقاعدہ لیکچر کسی آڈیٹوریم میں یونیورسٹی کے طلبا اور پروفیسرز کے سامنے ریکارڈ کیا گیا وہ کامسیٹ یونیورسٹی واہ کینٹ میں تھا، اس وقت میری عمر گیارہ سال کچھ مہینے تھی لیکن یہاں تک پہنچنے سے بہت پہلے میں پشاور یونیورسٹی میں تقریبا ایک گھنٹے کا ایک ایسا لیکچر دے چکا تھا جس نے ہندوستان اور پاکستان سمیت پوری دنیا کی توجہ حاصل کر رکھی تھی انہی وجوہات کی بنیاد پر مجھے ملک کے اندر اور باہر سے بے پناہ دعوت نامے موصول ہو رہے تھے، جس میں سے ایک دعوت مجھے کامسیٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بھی موصول ہوئی لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یونیورسٹی میں میرے استقبال کے لئے کس قدر تیاریاں کی گئی تھیں اور طلبہ اور پروفیسرز سمیت بڑی تعداد میں لوگ وہاں میرے منتظر تھے میں اس والہانہ محبت پر انکا آج تک شکر گزار ہوں ..

97% LikesVS
3% Dislikes

3 تبصرے “حماد صافی کی زندگی کا پہلا لیکچر کس عمر میں اور کس یونیورسٹی میں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں