الحمداللہ مسجد کا بنیادی ڈھانچہ بن کر تیار اور نماز باجماعت بھی شروع

میں آپ سب کا انتہائی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے کچھ دن قبل میری اپیل پر سب نے دل کھول کر تعاون کیا جس کی بدولت مسجد کا بنیادی ڈھانچہ بن کر تیار ہوا اور اردگرد سے عوام الناس نے پہلی دفعہ اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی جہاں سب کے چہروں پر حد درجہ مسرت اور خوشی کے آثار نظر آرہے تھے ان لوگوں کی دعاوں میں یقینا اُن تمام ماوں بہنوں اور بیٹوں کا نام شامل رہا ہوگا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں اپنا بھر پورحصہ ڈالااور مسجد کو نمازیوں کی عبادت کے قابل بنایا
مسجد کے لیے مخیر حضرات سے مزید امداد کی اشد ضرورت

آج میں خود اس مسجد کو دیکھنے کے لیے جب حاضر ہوا تو یہ دیکھ کر حد درجہ خوشی ہوئی کہ یہاں مسجد میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی قرآن سیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ایک طرف لاوڈ سپیکر کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی صفیں جبکہ دوسری وضو خانے بنے ہوئے تھے اور پانی کی ٹینکی بھی نلکوں سمیت اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے موجود تھی ۔ یہ سارا کام تین دنوں کے قلیل وقت میں آپ سب کی امداد سے انتہائی تیز رفتاری میں ممکن ہوا یہی وجہ تھی کہ اہل علاقہ نے مجھے بھی مسجد آنے کی دعوت دی تھی۔ یہاں پہنچ کر میری ملاقات مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے افراد سے بھی ہوگئی جنہوں نے اس مسجد کو مستقل مسجد بنانے کے لیے مجھ سے مزید امداد کی اپیل کی جسے میں نے قبول کرلی اور آج ایک بار پھر اندرون اور بیرون ملک موجود پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مسجدکی تعمیر کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیجیے تاکہ ہم اس مسجد کے نقشے کو عملی شکل دے کر ایک مستقل مسجد کا روپ دے سکے۔

۔ اس پوسٹ کی ڈسکرپشن میں مسجد انتظامیہ کے ایک ممبر کا ایزی پیسہ اور بینک اکاونٹ نمبر دیئے گئے ہیں جس پر آپ اپنی عطیات بھیج سکتے ہیں ۔ مسجد کے حوالے سے براہ راست مجھ سے رابطہ کے masjidfund786@gmail.com کے لیے اس ای میل
کا استعمال کریں ۔ اللہ تعالی آپ سب کو ذیادہ سے ذیادہ نیکیاں کمانے کی تفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔ امین
Name :WALAYAT SHAH Bank:Askari Bank Limited A/C No:0720-0200012463
Easypaisa 03339218946
Whatsaap 03339218946
Location : Al-Haleem street near Girls commerce College Ferozabad colony dilazak road Peshawar
مسجد کی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ

تصویر میں موجود ایزی پیسہ اور بینک کے اکاونٹ پر آپ اپنی امداد بھیج سکتے ہیں
