انٹرنیٹ پر یہ غلطی بھول کر بھی نہیں کیجئے گا . حماد صافی

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے چکر میں ہمارے بہت سارے سادہ لوح شہری مختلف جعلی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کے نام پرعمر بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں . اس نقصان کی اصل وجہ ہمارے لوگوں میں انٹرنیٹ کے درست استعمال کے حوالے سے اگاہی اور علم کی کمی ہیں . اسی کمزوری کا فائدہ اُٹھا کر انٹرنیٹ پر آئے روز لوگوں کے ساتھ فراڈ ہوجاتا ہے ۔ آپ کے لیے سب سے پہلے یہ جا ننا ضروری ہے کہ انٹرنیٹ پر آن لائن کمائی کے ذرائع کون کونسی ہیں تب آپ کے لیے آسان ہوجاتا ہے کہ ننانوے فیصد لوگ دراصل کسی خاص سکل کی بدولت کما رہے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس سکل نہیں ہے اور انٹرنیٹ کی بنیادی سمجھ بھی نہیں ہے تو میرا مشورہ آپکو یہی ہوگا کہ آپ پہلے آپ سیکھ لیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے ۔ میرے پردیسی بھائیوں کو بھی خاص مشورہ ہے کہ آپ لوگ بہت ذیادہ مشکل سے پیسہ کما کر نیٹ ورک مارکیٹنگ میں لگا دیتے ہو اور بعد میں سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہو ۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ وہ خوشنما باغ ہے جس میں یہی مزدور طبقہ اکثر پھنس جاتا ہے ۔ ہمارے یہاں چونکہ اکثریت انہی غریب مزدور طبقے کی ہی ہیں لہذا مختلف فراڈ کمپنیاں آن لائن انوسٹمنٹ کے نام پر ان کی عمر بھر کی کمائی ہڑپ کر لیتی ہیں ۔ اپ اس وقت فراڈیوں کے شکار بنتے ہیں جب اپ کے پاس انٹرنیٹ پر کسی ویڈیو یا گوگل پرموجود کسی اشتہار کے زریعے یہ حملہ ہوتا ہے کہ اس کمپنی میں پیسہ انویسٹ کیجئے اور ماہانہ ڈبل کمائی کے ساتھ کاروبار کیجئے . بعض جعلی کمپنیاں اس حد تک بھی ان سادہ لوح لوگوں کے دماغوں کو کنٹرول کرتی ہے کہ یہ لوگ آپکو اپنے کاروبار دکھا دینگے کہ یہاں یہاں اپکا پیسہ لگ رہا ہے اور بڑے بڑے علما اور جامعیات کے فتوے بھی دکھا دینگے کہ یہاں سے کمانا سو فیصد عین حلال اور اسلام کے اصولوں کے مطابق ہے . اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ آپکو مختلف ممالک میں اپنی کمپنیوں کے رجسٹرڈ دفاتر اور انکے پتے تک مہیا کر دیتے ہیں . اس سے ہوتا یہ ہے کہ عام آدمی کا یقین اورپختہ ہوجاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کی طرح جدید دور کی اس سہولت کا استعمال کرکے پیسے کمانے جا رہا ہے . اس کام میں جو سب سے خطرناک اور مہلک ہتھیار یہ جعلی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں وہ یہ کہ یہ لوگ آپکو یہ لالچ دیتے ہیں کہ اگراپ اپنے ساتھ اردگرد کے لوگوں کو بھی شریک کر دیں تو آپکو ایک بندے کے عوض اس قدر بونس بھی مل سکتا ہے . یہ اس قدر خوفناک عمل ہے کہ اگر کوئی ایسا کرلیتا ہے اور بعد میں فراڈ ہوجاتا ہے تو آپ اپنے ساتھ رشتہ داروں اور اردگرد کے لوگوں کو بھی پھنسا لیتے ہیں جسکی وجہ سے آئے روز آپ کے گھر کے دروازے پر لوگ کھڑے اپنا پیسہ مانگ رہے ہونگے ۔ یہ وہ سارے ہتھکنڈے ہیں جسکی کی بنیاد پر یہ ہمارے غریب اور سادہ لوح لوگوں کو گھیر کر لوٹ لیتے ہیں . یہ ساری کمپنیاں ایک دو سال میں ان غریب لوگوں سے کروڑوں روپیہ اکٹھا کرکے ویب کی دنیا سے ہی غائب ہوجاتی ہے . لہذا میں اپ سب بھائیوں کو خلوص دل سے مشورہ دونگا کہ اگر آپکو انٹرنیٹ کی پوری طرح سمجھ بوجھ نہیں ہے تو برائے کرم اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کی عمر بھر کی کمائی کو داؤ پر نہ لگائیں . یہاں میں اپ سب کو بتاتا چلوں کہ جس انٹرنیٹ کی دنیا کو میں جانتا ہوں جہاں سے دنیا بھر کے لوگ خوب پیسہ کما رہے ہیں وہ الگ ہی سائنس ہے . سب سے پہلے یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے کہ انٹرنیٹ ایک ذریعہ ایک سہولت ہے جو آپکو پوری دنیا سے کنیکٹ کرتا ہے . جو لوگ انٹرنیٹ سے اس وقت حقیقی معنوں میں پیسہ کما رہے ہیں انہوں نے پہلے کئی کئی ماہ و سال کچھ سکلز سیکھے ہوتے ہیں جسکی بنیاد پر وہ دنیا پھر کے مختلف لوگوں اور کمپنیوں کے ساتھ کنیکٹ ہوجاتے ہیں اور ان کا کام نمٹاتے ہیں اور اسی کام کے عوض انکو اپنی مزدوری ملتی ہے .ان تمام مراحل میں خوب پسینہ بھی نکلتا ہے اور راتوں کو نیند کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے تب جاکر اپ کا کام اپ کے لئے پیسہ بناتا ہے . بہت سارے لوگ انٹرنیٹ کی سہولت کا استعمال کرکے اپنی اشیا دنیا بھر میں بیچتے ہیں اور اس کام کے لئے بھی وہ راتوں کو بیٹھ کر باقاعدہ اپنا پیسا لگا کر گوگل میں پلان کرتے ہیں کہ کیسے اپنے اشیا کے اشتہارات دنیا کے مخصوص لوگوں تک پہنچائے اور اپنی اشیا زیادہ سے زیادہ بیچ سکے .

. اسی طرح گوگل جوکہ دنیا کی سب سے ٹاپ سرچ انجن کمپنی ہے وہ بھی دنیا بھر کی مختلف کمپنیوں سے اشتہارات کی مد میں اربوں ڈالز وصول کرتی ہے اور کمپنیوں کے پراڈکٹ بیچنے میں انکی مدد کرتی ہے . اصل میں یہ سب کاروبار کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ دھوکہ نہیں دیتے جھوٹ نہیں بولتے یہی تو وہ وجوہات ہیں جسکی بنیاد پر ہم لوگ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر پیسہ کمایا جاسکتا ہے لیکن سچائی اور محنت کی بنیاد پر . یہ ساری باتیں میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ بہت سارے بھائی اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا میں نئے ہیں اور انکو ہر جانب سے یہی بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ نے آج کے دور میں لوگوں کو کروڑ پتی بنا دیا ہے . خدارا اپنے آنکھ اور کان کھول دیجئے جس انٹرنیٹ کو میں جانتا ہوں وہ پیسہ دینے سے پہلے انسان کے سر کے بال کھا جاتا ہے . اس فیلڈ میں جو لوگ بھی کامیاب ہے اور پیسہ بنا رہے ہیں انکے پیچھے سالوں کی دن رات کی محنت کارفرما ہوتی ہے . اپ صرف حکومت کی تصدیق شدہ اداروں کے علاوہ کسی بھی ادارے پر اندھا اعتماد نہ کریں . اگر پھر بھی کسی چیز کی سمجھ نہ آئے تو کسی بھی انٹرنیٹ کی دنیا سے وابستہ کسی تعلیم یافتہ اور سمجھ دار شخص سے اپ مشورہ کرکے کسی کام میں ہاتھ ڈالیں . ان تمام معلومات کے باوجود بھی اگر آپ اپنا پیسہ کسی آن لائن کمپنی میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں تب بھی میرا یہ آخری مشورہ آپ کے لیے یہ ہوگا کہ آپ اس کمپنی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے تمام گروپ اور پیجز کا وزٹ کیجیے گا تاکہ آپ کو اس کمپنی کے حوالے سے لوگوں کی رائے کا علم ہوسکے ۔ آپ ان کو میل کیجیے کمنٹس چیک کیجیے فون کیجیے اور ہر زاویہ سے تحقیق کیجیے ۔ میں امید نہیں یقین رکھتا ہوں کہ میرے اس آرٹیکل سے میرے بہت سارے بھائیوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ اپنے ساتھ دوسرے بھائیوں کو بھی اس کم علمی کی ہلاکت خیزی سے خبردار کرینگے . . شکریہ اپ سب کا چھوٹا بھائی حماد صافی

96% LikesVS
4% Dislikes

15 تبصرے “انٹرنیٹ پر یہ غلطی بھول کر بھی نہیں کیجئے گا . حماد صافی

  1. میرا نام شمشاد علی ہے مئی گلگت سے ہوں میں کراچی آغا خان ہاسپٹل میں کام کرتا ہوں اس ا اسسستند مجھے کاروبار کرنے کا شوق ہے

  2. اچھی انفارمیشن ۔ میں آن لائن فیلڈ میں 3 سال سے کام کر رہاہو اگر آپ لوگ بے آن لائن کمانے سہے طریقے جاننا چاہتے ھیں تو میں اپنے تجربہ کے سات بتانے کے کوشش کرتا ہو ۔ کافی ایسے طریقے ھیں کمانے کے جو میں کما رہو و0 بلاوگگینگ سے اور فریلنکنگ ۔ کوئی ہنر سیکھو جو کمپیوٹر سے وابستہ ہو جیسا کے اڈوب فوٹوشوپ ۔ اگر آپ ایک مضمون پ لکنا چاہتے ھیں جیسے کے یہ ننھا نے پوسٹ کی ھیں اسکو بلاوگگینگ کہتے ھیں۔ مزید بے آپ youtube پ ویڈیو دیک سکتے ھیں شکریہ

  3. ماشاءاللہ بھاٸی جان آپ نے بہت اچھا لکھا اس طرح کی معلومات کی ہم سب کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔۔اللہ پاک آپ کو جزاۓ خیر نصیب کرے۔۔۔۔۔۔
    بھاٸی میں بھی انٹرنيٹ پے کام کرنا چاہتا ہوں رہمناٸی کریں گے آپ۔

  4. السلام علیکم اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا کرے حماد صافی صاحب ہم آپ سے آن لائن سیکھنا چاہتے ہیں پیسے کیسے کما سکتے ہیں

  5. ماشاءاللہ بہت زبردست معلومات اللہ آپکوجزائے خیر عطافرمائے۔۔آمین۔۔اگر ہوسکے توآپ اپنارابطہ نمبردے سکتےہیں ؟

  6. G aap shi kh rhy hm jo log internet sy paisa kmaa rhy hm unhon ny apni needain Quran ki hm tbi aaj eo kuch kr paa thy hm agr aap bht jld himmat har kr jain gy tu aap kuch b na kr slain gy

اپنا تبصرہ بھیجیں