پاکستان آئی ٹی کی فیلڈ میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا رہا ہے . حماد صافی

انٹرنیٹ کی آمد سے جہاں دنیا تبدیل ہوئی وہاں اس سہولت کا سب سے بڑا فائدہ ترقی پذیر ممالک کو بھی ہوا . انٹرنیٹ نے علم کی رسائی کو ہر عام و خاص کے لئے غیر معمولی طور پر آسان بنایا . انٹرنیٹ سے پہلے کے زمانے کے لوگ علم کی تلاش میں مہینوں پر محیط لمبے پیادہ کٹھن سفر صرف علم کا ایک محدود ذخیرہ اکھٹا کرنے کے لئے صرف کرتے تھے. لیکن اب معاملہ یہ ہوا ہے کہ آپکو انٹرنیٹ میں وہ سب کچھ مل جاتا ہیں جس کے لئے اس زمانے کے لوگ سالہا سال سفر کی مشکلات برداشت کرتے تھے . آج کے دور میں جو علم کسی ملک کے صدر یا وزیر اعظم کے بچوں کو میسر ہے وہی علم آج انٹرنیٹ کے توسط سے کچے مکانوں میں رہنے والے غریب بچوں کی پہنچ میں بھی ہے . پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ علم حاصل کرنا اور اسکے لئے پردیس جانا صرف امیر گھرانوں کے نخرے ہیں مگر آج انٹرنیٹ نے یہ فاصلے بھی مٹا دیے ہیں . یہاں اپ سب کو ایک اہم اور ضروری بات بتاتا چلوں کہ ہمارے ساتھ ایک بڑا مسلہ یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ تو ہمارے ہاتھ لگ گیا مگر بد قسمتی یہ ہوگئی کہ لوگوں نے پرانے دور کی بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کی طرح اس طلسماتی سہولت کوبھی صرف فلم ڈرامے دیکھنے کی حد تک استعمال کرنا شروع کیا .

مطلب وہی عادتیں آج بھی ہمارے اکثریت کے اندر موجود ہیں . جب نوے کی دہائی میں ٹی وی عام لوگوں تک پہنچ چکا تھا تب لوگ صرف ایک ڈرامے کی قسط دیکھنے کے لئے پورا پورا ہفتہ انتظار کرتے تھے . ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی مالک مکان کے گھر پورا محلہ اکھٹا ہوجاتا تھا . اس دور میں جس کے گھر ٹی وی کی سہولت ہوتی تو پورے معاشرے میں اسکی بڑی واہ واہ ہوتی . یہی کچھ معاملہ آج بھی اس جدید دور میں ہمارے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کے ساتھ چل رہا ہے . یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ یہ المیہ میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں جب میں نے اپنے سیشن کے حوالے سے ایک علاقے کا دورہ کیا تھا . وہاں ایک کچے مکان کے حجرے میں بیٹھنے کا موقع ملا تو وہاں ایک جانب کمپوٹر کا مونیٹرپڑا دیکھا تو خوشی ہوئی کہ اب ہمارے عام لوگ بھی جدید علوم کی طرف جا رہے ہیں . لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اکیسویں صدی کا یہ عجوبہ انٹر نیٹ سے محروم وہاں صرف ڈرامہ فلم دیکھنے کے لئے رکھا گیا تھا اور علاقے کے نوجوان وہاں ہر شام اکٹھے ہوکر ایک ساتھ فلمیں دیکھتے ہیں . ان دونوں ادوار میں بس فرق صرف اتنا ہے کہ پرانے دور کے لوگ سیدھے سادھے اور ایک دوسرے سے پیار محبت کا برتاؤ کرنے والے ہوتے تھے مگر انکے پاس علم حاصل کرنے کے ذارئع اس قدر وسیح پیمانے پر موجود نہیں تھے . آج ہمارے پاس ہر نعمت موجود ہے لیکن نہ شکر کرتے ہیں اور نہ اسکا مثبت استعمال . اگر ایک جانب ہم نے اس قسم کے لوگوں کا تجزیہ کیا تو دوسری طرف پاکستان میں بڑی تبدیلی یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ پاکستان کے باشعورسمجھدار لیکن بیروزگار نوجوانوں نے اس سہولت کا بہترین انداز میں استعمال کیا . میں ایسے بہت سارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جانتا ہوں جنکو کو پندرہ ہزار روپے میں بھی کوئی نوکری پر نہیں رکھ رہا تھا مگر آج انٹرنیٹ کی طاقت سے وہ گھر بیٹھ کر لاکھوں روپے کما رہے ہیں . انہی نوجوانوں کی وجہ سے پاکستان آئی ٹی کی فیلڈ میں ابھر کر سامنے آرہا ہے . یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان فری لانسنگ کی دنیا میں تیسرے نمبر تک پہنچ چکا ہے .

تمام امریکی ریاستیں اور یورپی ممالک انٹرنیٹ پر کام نمٹانے کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار رہی ہیں . دوسرے تمام ایشیائی ممالک پاکستان میں اس بڑی تبدیلی کو غور سے دیکھ رہے ہیں . خاص کر ہندوستان کی ائی ٹی انڈسٹری جو کہ پاکستان سے دس گنا زیادہ بڑی ہے نے بھی اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے کہ اگر پاکستان اس طرح چلتا رہا تو اگلے پانچ سال میں پاکستان پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ جائے گا . مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہو رہی ہیں کہ ان لائن انٹرنیٹ کی مارکیٹ میں پاکستانی نوجوان اپنی محنت اور لگن سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے . انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ائی ٹی کی فیلڈ میں دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا . اور یہ کام صرف ہمارے نوجوان ہی کر سکتے ہیں .
PLEASE TAKE ACTION ON KASHMIR
KASHMIR IS OUR
kashmir freedom is our movement