ہمارا کھیل ہی دراصل ہماری پڑھائی ہوتی ہے . حماد صافی

بچے فطری طور پر کھیلنا کودنا پسند کرتے ہیں لہٰذا ہمارے سپر کڈ پروگرام میں ورچول اور فزیکل دونوں کھیل شامل کیے گئے ہیں ۔ جب میں پہلی بار سپرکڈز کا حصہ بنا تو مجھے محسوس ہوا تھا کہ یہاں تو پڑھائی سے ذیادہ پورا دن کھیل ہی کھیل میں گزر جاتا ہے۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ سب ابتدا میں بچوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیاجاتا ہے ۔ جس کے مثبت نتائج میں نے خود بعد میں دیکھ لیے کہ جب میں خود گھر سے بھاگ بھاگ کر سپرکڈ پروگرام کی کلاس کےلیے پہنچ جاتا تھا ۔

بچوں کے اس پروگرام میں بہت سارے کھیل ہم ایک ساتھ کھیلتے ہیں . ورچول ریالٹی کے گیمزمیں بچے مخصوص قسم کی عینکیں آنکھوں پر لگا کر کھیلتے ہیں جس میں مختلف جگہوں کی سیر یعنی چاند کی سیر کرنا اور خود وہاں کے ماحول کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا جنگل میں کسی مہم کو سر کرنا شامل ہے ۔ پہلی دفعہ استعمال کے دوران بچے ڈر بھی جاتے ہیں مگر ہم ان کی عینکیں اُتار کراُن کو ریلیکس کرنے میں بھی دیر نہیں لگاتے ۔ ورچورل ریالٹی میں بچوں کے لیے میں نے خود گیمز پسند کیےہیں اور میں نے اس بات کا اس میں خیال رکھا کہ بچوں کو کھیل کے دوران بھی سیکھنے کے لیے مواد ملے . اس کے علاوہ جسمانی کھیل میں ہمارے پاس کرکٹ ، فٹ بال ، کراٹے اور سوئمنگ بچوں کی فیورٹ ہے . پاکستان میں چونکہ کرکٹ کی مقبولیت زیادہ ہے اسی وجہ سے بچے زیادہ تر نمبر لگا کر کھیلنا پسند کرتے ہیں جس سے بچے بہت جلد ایک دوسرے سے مانوس ہوجاتے ہیں اور ہمارے ساتھ پروگرام میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دیتے ہیں .

ہفتے میں دو بار بچے اسلام آباد کے پرفضا مقامات کی سیر پر نکلتے ہیں جہاں یہ بچے پورا دن اپنی مرضی سے وہاں گزارکر بہت کچھ سیکھتے ہیں . مثلا سفر کے دوران کیا کیا چیزیں ضروری ہوتی ہے اگر جنگل میں پھنس جائے اور کھانے کے لئے بھی کچھ موجود نہ ہو تو انسان کو ان حالات میں کیسے خود کو بچانا ہے . اس کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی بچانے کے لئے فرسٹ ایڈ باکس کی اہمیت اور اس میں شامل تمام چیزوں کا استعمال بھی بچوں کو سیکھایا جاتا ہے . تاکہ بچے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران خود کی اور دوسروں کی مدد کرسکے . دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے سکولوں میں ان چیزوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے . وہاں تو بچوں کو پولیس اور فوجی ٹریننگ کم عمری ہی میں دینا شروع کر دیتے ہیں . اور یہ وہاں کی حکومتوں نے اپنے لوگوں پر لازمی قرار دیا ہے . .










Hammad Bhai Mei apnay chotay bhai ko dahil krwana chahta Hun is ke Kia dues hain
زبردست۔ اس پروگرام میں بچوں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہے ؟
بہت شکریہ پیاری بہن ۔ اس کے لیے اپ کو سپرکڈپروگرام کے ویب سائٹ کاوزٹ کرنا پڑے گا ۔
http://www.superkidprogram.com http://www.hammadsafi.com
میں جاننا چاہتی ہوں کہ ابھی تک کسی بچے پہ اس کے کوئی منفی اثرات آئے ہوں؟؟ ویسے آپ کا پروگرام بہتریں ہے،ہمارے رٹے رٹائے تعلیمی نظام سے بہت بہتر۔۔۔اس کے علاوہ ایک پرسنل ایڈوائز مجھے (ملک کے لیے اپنے کردار کے متعلق )خود کے لیے چاہیے اگر آپ وقت دے سکیں۔۔۔۔
بہت شکریہ بہن جی
اسلام علیکم سر میں نے کتنی بار آپ کو مسج کیا ٹویٹر پے میں نے بتایا لیکن آپ کی طرف سے میرے کو کوئی جواب نہیں آیا میں آج سے تقریباً تین ماہ پہلے آپ کے ساتھ کھڑا ہو اور یہ میں عہد کرتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ آخری سانس تک کھڑا رہونگی
سر میرا نام طارق جمیل ہے اور میں سپر کیڈز جوائن کرنا چاہتا ہوں
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حماد بھاٸ اس سپر کڑز میں کیا کیا سکھایا جاتا ہے؟
سپرکڈپروگرام ہمارے سکول سسٹم سے بہت ذیادہ مختلف ہے۔ اس میں ہم ایک سال کے اندر بچوں کے اندروہ تمام صلاحتیں بیدار کردیتے ہیں جو نارملی بچے کے اندر سولہ سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد بیدار ہوتی ہے۔
Nothing
Sir i want to meeg you and want to take supervision of you company plz?