ننھا محمد عمران دوسرا حماد صافی ثابت ہوسکتا ہے۔عرفان ریاض

یونیورسٹی آف انگلش پشاور کے( ایس آر او ) سٹوڈنٹ ریلیشن آفیسرعرفان ریاض صاحب کا کہنا ہے کہ ننھے محمّد عمران نے نو مہینوں کے قلیل عرصے میں بلا کی خود اعتمادی حاصل کرلی ہے جسکی بنیادی وجہ اس بچے کا وقت پر اپنے کلاسز میں حاضری دینا اور گھر میں ہوم ورک کو پابندی سے تکمیل تک پہنچانا ہے . عرفان ریاض نے محمد عمران کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر محمّد عمران کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی گئی تو یہ پاکستان کے لئے دوسرا حماد صافی بھی ثابت ہوسکتے ہے .

یاد رہے کہ کم عمر محمّد عمران کوسپوکن یونیورسٹی میں پڑھتے ہوۓ قریبا نو مہینے ہوچکے ہیں . اس دوران یہ انگلش زبان پر زبردست عبور بھی حاصل کرچکا ہے . اور اگلے چھ مہینوں میں اس میں مزید نکھار بھی پیدا ہوجائے گا . لیکن یہاں اس بچے کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ بولنے سے نہیں ہچکچاتا اور یہی خوبی اس بچے کو مستقبل میں ایک بہت بڑے کردار میں ڈھال سکتی ہے . ہمارے یہاں سپوکن انگلش کے ماحول میں کلاسسز کے اندر جو بولنے کی پریکٹس بچوں کو بار بار دی جاتی ہیں اسکی وجہ بھی یہی ہے کہ بچوں میں خودی اعتمادی پیدا کی جائے اور وطن عزیز پاکستان کو مستقبل کے لیڈرز مہیا کیے جاسکے ..

87% LikesVS
13% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں