سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی لگنی چاہیے . حماد صافی

جس طرح کھلے عام اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی اسلحے کی سر عام نمائش پر مکمل پابندی ہونی چاہیے . کھلم کھلا اسلحے کی نمائش پر قانون موجود ہے اور معاشرے کا کوئی فرد بھی قانون سے بالاتر نہیں لیکن اس کے باوجود بھی منفی ذہنیت کے حامل بعض شر پسند لوگ قانون کو پس پشت ڈال کر جرم کر ڈالتے ہیں . اس قسم کی قانون شکنی کے واقعیات ہم روز کہی نہ کہی دیکھ لیتے تھے مگر یہ معاملہ پہلےاس قدر مہلک کبھی نہیں تھا جتنا آج سوشل میڈیا نے اسکو خطرناک بنا دیا ہے . آ ج چودہ سال کے کم سن لڑکوں سے لیکر تیس سال کے نوجوان روز یا تو اپنی پروفائل پر اسلحے کی نمائش کر رہا ہے یا ہوائی فائرنگ سے معاشرے کا ستیاناس . میں نے سوشل میڈیا پر نوٹ کیا ہے کہ ہمارے معاشرے کے نوجوانوں میں اسلحے کی نمائش کا رجحان روز بہ روز زور پکڑتا جا رہا ہے . یہ نوجوان اسلحے کی نمائش کیوں کرتے ہیں اسکی اگر نفسیاتی پہلوؤں پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام لوگ دراصل اپنی طاقت رعب اور اختیار کا اظہار کرکے معاشرے کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ اس قدر لمبے ہیں کہ ان کے سامنے قانون کی بھی کوئی حیثیت نہیں . یہ مسلہ ایک طرح سے بدترین احساس کمتری میں مبتلا لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تخلیق کے بجائے تخریبی خیالات کے زیر تسلط آجاتے ہیں . ان سب کو باقاعدہ یہ تربیت سکولوں میں دینی چاہیے کہ اسلحہ کوئی اچھی چیز نہیں اور یہ نمائش کے لئے نہیں بلکہ حفاظت کے لئے ہوتی ہے . اب یہ پوری ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی ہیں کہ وہ اسکی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کرکے اس قسم کے ذہنی بیمار لوگوں کا علاج کریں . سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی اب قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ جدید دور کی یہ سہولت بجائے فائدے کے نقصان کا موجب نہ بنیں .
یقینأ اسلحے پر پابندی ہونی چاہیے
Assalamualaikum umeed krta hu ap thk ho gya hammad bhaii mujy ap sth apni life ki kuch confusion ko door krny k liya bat krnii ha ma khud to khoshis krta hu mgr mary sy asa ho naii rah