ترک صدر سے ملاقات اورارتغرل سیریز کے کرداروں کو پاکستان لانے کا بہت پہلے سے پلان تھا .

ایک سال قبل میری ترکی سفر کا پروگرام بنا تھا جس میں میری ترک صدر طیب اردوان صاحب اور غازی ارتغرل سیریزکے کرداروں سے ملاقاتیں شامل تھی . میری خواہش تھی کہ میں ترک صدر سے ملاقات کے دوران غازی ارتغرل کے کرداروں کو بھی پاکستان انے کی دعوت دوں . اس سفر میں تاریخی مقامات اور وہاں کے تمام اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا ہمارا شیڈول مکمل تھا لیکن مجھے سات مہینے تک صرف اس بات کے لئے انتظار کرنا پڑا کہ مجھے بالخصوص ترک صدر سے اس دورے میں ملاقات کے لئے مخصوص دن اور وقت لینے کا انتظار تھا . ان کے کابینہ کے کچھ وزیروں نے انے کے لئے خوش آمدید تو کہا مگر ترک صدر سے ملاقات کے حوالے سے کسی خاص دن اور وقت کا تعین نہ ہوسکا . جس پر میں نے مزید انتظار کرنے کا فیصلہ کیا اور دورے کو غیر معینہ مدت کے لئے ترک کردیا . اس دوران کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا . میری ذاتی خواہش تھی کہ ترک صدر کی پاکستان آمد کے دوران غازی ارتغرل کے کردار بھی پاکستان آجائے تو سونے پہ سہاگہ ہوجائے گا . ترک صدر کی پاکستان آمد کے دوران غازی ارتغرل پاکستان میں مقبول نہیں تھا لیکن مجھے یہ سیریز دیکھنے کے بعد احساس ہوچلا تھا کہ یہ سیریز بابا اقبال کے کلام کی فلمی شکل ہے بس صرف ایک بار پاکستان میں اسکی تشہیر کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے بعد یہ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیگی . اس پورے دورانیے میں میرے سیشن بھی چل رہے تھے جس کی ہر ویڈیو میں میں ارتغرل غازی سیریز کی بیک گراؤنڈ ساؤنڈ کا استعمال بھی کر رہا تھا . اگر کرونا وائرس کی وبا نہ پھیلتی تو شائد میں اب تک ترکی کا کامیاب دورہ کرکے پاکستان واپس بھی آجاتا..

100% LikesVS
0% Dislikes

ترک صدر سے ملاقات اورارتغرل سیریز کے کرداروں کو پاکستان لانے کا بہت پہلے سے پلان تھا .” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں