اُستاد شیخ کاشف نسیم دلکشا صاحب کون ہے؟

یوں تو ہم ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کی دعوت پر سیشن کے لیے دورے کرتے رہتے ہیں لیکن ان تمام سرگرمیوں کے دوران میری ملاقاتیں کچھ خاص اور خوبصورت کردار کے حامل شخصیات سے بھی ہوجاتی ہیں ۔ ان لوگوں میں ایک خاص نام کراچی سے تعلق رکھنے والےمحترم اُستاد محترم شیخ کاشف نسیم دلکشا صاحب کا بھی ہے ۔ محترم شیخ صاحب آذان انسٹیٹیوٹ جیسے قابل تعریف دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت دینے والے ادارے کے بانی ہے ۔ انہوں نے 1998میں بی ایس ای کامرس امریکہ کی ساوتھ ایستٹرن یونیورسٹی واشنگٹن سے کیا ۔ اعلی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ محترم شیخ صاحب نے دینی تعلیم میں بھی آٹھ درجے کا غیر معمولی علم درس نظامی کا حاصل کیا ہوا ہے ۔

محترم اُستاد شیخ کاشف نسیم دلکشا صاحب کے ساتھ

اس کےعلاوہ انہوں نے کراچی کی اقرا یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ماسٹر ڈگری بھی لی ہوئی ہے ۔ مجھے ان کی شخصیت میں پنہاں علم کے یہ پہلو کبھی نظر نہ آتے اگر میں آذان انسٹیٹیوٹ کے سیمینارز میں تواتر کے ساتھ شرکت نہ کرتا ۔ شیخ صاحب اس وقت ملک بھر میں والدین اور بچوں کی علمی و فکری تربیت کا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد پردور جدید کے تقاضوں کے مطابق ایسا خوبصورت ترین تربیتی نظام چلا رہا ہے جس کے زریعے لاتعداد خاندانوں کی معاشی و معاشرتی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ۔

انہوں نے دینی و دنیاوی تعلیم کا ایسا خوبصورت امتزاج پیش کیا ہے جسکی مثال اس فتنےکے دور میں بہت کم ملتی ہیں ۔ میں محترم کاشف دلکشا صاحب کی دعوت پرآذان انسٹیٹیوٹ کے کراچی ، اسلام آباد اور لاہورکے سیمینارز میں کئی بار شرکت کرچکا ہوں ۔ میں نے ان کے تربیتی پروگرامز میں غیر معمولی ڈسپلن دیکھا ہے ۔ خواتین اور مرد حضرات کے بیٹھنے کے لیے ایک ہی جگہ پرالگ الگ پردے کا نظام جس میں آپ کو نظم و ضبط کے ساتھ روحانی ماحول کا خوبصورت پہلوبھی نظر آئے گا ۔ عام طور پر میں جب بھی کسی سیشن کے حوالے سے سفر کرتا ہوں تو ڈرائیور کے ساتھ نکل جاتا ہوں جس میں لمبے سفر کی تکان ہمیشہ سے میرے لیے چیلنج سے کم نہیں رہا مگر ان کے سیمنارز میں ہمیشہ مجھ سمیت دوسرے ملکی و غیرملکی مہمانوں اور علما کرام کو ہوائی ٹکٹ بھیج دیا جاتا ہے ۔

شیخ صاحب نے اس پلیٹ فارم کو بنانے اور اس مقام تک لانے کے لیے زندگی کے شب و روز وقف کر رکھے ہیں ۔ یقینا انہوں نے اس کام میں آج تک جو کچھ بھی خرچ کیا ہے اُن کا صلہ شیخ صاحب اللہ تعالی کے ہاں بہت بڑا پائے گا ۔ یہ کراچی کے وہ واحد شخصیت ہے جس نے مجھے دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم حاصل کرنے کی طرف راغب کیا ۔ والدین کے لیے اس سے بڑی فخر کی بات کیا ہوسکتی ہیں کہ ان کے بچے دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم میں بھی کمال درجے تک پہنچ جائے ۔

آذان انسٹیٹیوٹ پاکستان کے طول وعرض میں یہی مقدس اور مبارک کام کر رہی ہیں ۔ میں آپ سب سے بھی یہی درخواست کرنا چاہونگا کہ آپ اپنی تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے ان کی شخصیت سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں ۔ اس نیک مقصد کی خاطر انہوں نے مجھے بھی بچوں کی تربیت کے حوالے سے ہمیشہ اپنے تربیتی پروگرامز کا حصہ بنایا ۔

میں آپ سب کو مشورہ دونگا کہ آپ سب ان کے ویب سائٹ کا وزٹ ضرور کیجیے جہاں آپ کو پاکستان اور سعودیہ کے بڑے عالم دین دیکھنے کو مل جائینگے جو ان کے تربیتی پروگرامز میں شرکت کے لیے ہر سال پہنچ جاتے ہیں ۔ میں ہمیشہ ایسے ہی شخصیات کی کھوج میں لگا رہتا ہوں جن کے پاس اللہ تعالی اور اُس کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے دین کے خزانے ہوتے ہیں ۔ محترم شیخ صاحب بھی ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ دنیا کمانے سے آپکو کسی نے نہیں روکا مگر آپکا طرقہ وہ ہونا چاہیے جس کا انتخاب آپ کے لیے دین اسلام نے کیا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ ملک پاکستان کے لوگوں کو ان جیسے مزید قابل فخر اساتذہ عطا کرے جو ان کی دینی و دنیاوی رہنمائی کو جاری و ساری رکھیں ۔۔۔ امین

100% LikesVS
0% Dislikes

اُستاد شیخ کاشف نسیم دلکشا صاحب کون ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں